ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نوجوت سنگھ سدھو نے بتائی وجہ، پاکستان کی دعوت پر کیوں نہیں مانی کیپٹن امریندر سنگھ کی بات

نوجوت سنگھ سدھو نے بتائی وجہ، پاکستان کی دعوت پر کیوں نہیں مانی کیپٹن امریندر سنگھ کی بات

Fri, 30 Nov 2018 23:24:09    S.O. News Service

نئی دہلی:30/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب حکومت کے کابینہ وزیر اور کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کے حالیہ دورۂ پاکستان کے بعد بھی تنازعہ ہوا۔ پاکستان میں کرتارپور کاریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران بھارت مخالف اور خالصتان حامی گوپال چاولہ کے ساتھ تصویر پر کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو تنازعات میں گھر گئے۔ اگرچہ اس پر ان کی صفائی بھی آئی ہے۔ کا ریڈور کے سنگ بنیاد کی دعوت پر پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کو بھی پہنچا تھا، لیکن انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔ تاہم پنجاب حکومت میں وزیر نوجوت سنگھ سدھو اس پروگرام میں شامل ہونے پاکستان گئے تھے۔ سوال یہ ہوتا ہے کہ جب کیپٹن امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو سے پاکستان جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کے لئے کہا تھا، اس کے باوجود وہ کیوں گئے ۔ نوجوت سنگھ سدھو نے حیدرآباد میں کہا کہ راہل گاندھی میرے کیپٹن ہیں اور انہوں نے ہی مجھے ہر جگہ (کرتارپور کوریڈور) بھیجا ہے۔سدھو نے کہا کہ ہم راہل گاندھی کے سپاہی ہیں۔ میرا نعرہ ہے کہ برے دن جانے والے ہیں اور راہل گاندھی آنے والے ہیں، لال قلعہ پر پرچم لہرانے والے ہیں۔ کوئی روک سکے تو روک لے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ میرے والد جیسے ہیں۔ میں نے ان سے کہا کہ میں پہلے ہی پاکستان کو وعدہ کر چکا ہوں تو میں جاؤں گا۔ واضح ہو کہ امریندر سنگھ نے سدھو کو پاکستان نہیں جانے کے لئے کہا تھا۔ سدھو نے کہا کہ امریندر سنگھ نے مجھے جانے سے منع کیا تھا، لیکن 20 سے زائد کانگریس لیڈروں کے علاوہ مجھے مرکزی قیادت نے بھی جانے کے لئے کہا تھا۔


Share: